10 اگست 2015 - 07:52
 قم کے نامہ نگاروں نے ضریح حضرت معصومہ(س) کی صفائی کی+تصاویر

ابنا: گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یوم صحافت پر قم کے نامہ نگاروں اور ذرائع ابلاغ سے متعلقہ تمام افراد نے گزشتہ شب حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک پر پوچھا لگایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں قومی یوم صحافت کے موقع پر گزشتہ شب قم کے تمام نامہ نگاروں اور ذرائع ابلاغ سے متعلقہ افراد نے روضہ حضرت معصومہ(س) میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام جو حرم حضرت معصومہ(س) کی جانب سے منعقد ہوا اس میں تلاوت کلام الہی کے بعد حرم مطہر کے متولی اور امام جمعہ قم آیت اللہ سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں اور نامہ نگاروں کی اسلام میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ موصوف کے خطاب کے بعد حرم کی جانب سے تمام نامہ نگاروں کو دسترخوان بی بی پر مدعو کیا گیا۔

اس پروگرام کی دوسری نشست میں مداح اہلبیت (ع) نے شان حضرت معصومہ (س) میں مدیحہ سرائی کرنے کے بعد مصائب شہدائے کربلا کا تذکرہ کیا جبکہ اس دوران ایران کے دفاع مقدس کے ایک شہید کا تشییع جنازہ بھی کیا گیا۔ اس پروگرام کے آخر میں تمام نامہ نگاروں نے ایک مخصوص رومال کے ذریعے حضرت فاطمہ معصومہ(ع) کی ضریح مبارک کی گرد زدائی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲